غزہ کی تباہی پر صرف پتھر دل ہی خاموش رہ سکتے ہیں، روسی صدر

اردو ورلڈ کینیڈٓا ( ویب نیوز )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر ایک بار پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی تباہی پر صرف پتھر دل لوگ ہی خاموش رہ سکتے ہیں۔ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ اگر فلسطین میں جاری بمباری کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو موجودہ صورتحال اشتعال میں اضافہ کرسکتی ہے۔
ولادیمیر پوتن نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر روشنی ڈالنا بہت آسان ہے لیکن جب آپ وہاں خون آلود بچوں کی تصویریں دیکھتے ہیں تو آپ کو رونا آتا ہے اور آپ کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، اگر کوئی ان واقعات کے بارے میں ایسا محسوس نہیں کرتا ہے تو اس کے سینے میں دل نہیں بلکہ پتھر ہے۔روسی صدر نے کہا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، اس برائی کی جڑ کہاں ہے اور یہ برائی کیسے پیدا ہوئی ہے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 9 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیل نے الشفاء ہسپتال کے باہر کھڑی ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد شہید ہوئے جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینسوں پر بمباری سے مجھے بھی خوفزدہ کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca