اونٹاریو کے فیملی ڈاکٹرز بڑھتے اخراجات سے پریشان، فوری اصلاحات کا مطالبہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اونٹاریو کے فیملی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے اخراجات اور نہ ختم ہونے والی کاغذی کارروائی کے بوجھ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق کلینک چلانا اب ایک چھوٹے کاروبار کی طرح ہو گیا ہے، جہاں کرایہ، عملے کی تنخواہیں، آلات اور دیگر اخراجات خود برداشت کرنے پڑتے ہیں، جبکہ حکومت سے ملنے والی آمدنی ان اخراجات کے ساتھ نہیں چل پا رہی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے تقریباً 19 گھنٹے صرف فارم بھرنے، رپورٹیں لکھنے اور دیگر کاغذی کارروائی پر لگ جاتے ہیں، جو دراصل مریضوں کے علاج پر صرف ہونے چاہیئے۔ اس بوجھ کی وجہ سے کئی ڈاکٹرز اپنا کلینک بند کرنے یا کام کم کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، اور ایک حالیہ سروے کے مطابق تقریباً 65 فیصد فیملی ڈاکٹرز مستقبل میں پیشہ چھوڑنے یا خدمات محدود کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے اس مسئلے کے حل کے لیے کئی تجاویز دی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت والے سسٹمز کا استعمال شامل ہے جو مریض اور ڈاکٹر کی گفتگو کو خودکار طور پر نوٹ میں تبدیل کر سکیں، غیر ضروری فارم جیسے ’سک نوٹ‘ ختم کرنا، روزمرہ فارم اور ریفرل سسٹم کو آسان بنانا، اور ٹیم بیسڈ کیئر اپنانا تاکہ نرسز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ مل کر مریضوں کی دیکھ بھال کی جا سکے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ ایک نیا معاوضہ ماڈل متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے جس میں ڈاکٹروں کو صرف مریض دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ رپورٹس، فارم اور دیگر انتظامی کام کے لیے بھی ادائیگی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ اقدامات جلد کیے گئے تو نہ صرف ڈاکٹروں کا بوجھ کم ہوگا بلکہ مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج بھی مل سکے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔