اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اونٹاریو کے پریمیئرڈگ فورڈنے سخت ردعمل ظاہر کیا جب یہ خبر سامنے آئی کہ وہ پلانٹ بند کیا جا رہا ہے جہاں مشہور کینیڈین وِسکی کراؤن رائل بوتل بند کی جاتی ہے۔
یہ پلانٹ ایمسٹبرگ اونٹاریو میں واقع ہے اور اسے کمپنی ڈیایجیو اگلے سال کے آغاز میں بند کر دے گی۔ اس فیصلے سے تقریباً 200 ملازمین کی نوکریاں متاثر ہوں گی۔
ڈیایجیو کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سپلائی چین کو زیادہ مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا، لیکن ڈگ فورڈ نے سخت الفاظ استعمال کیے:”میں ہمیشہ کہتا ہوں، سمجھدار لوگ ہمیشہ اتنے سمجھدار نہیں ہوتے، اور آپ لوگ تو بالکل ہتھوڑوں کے تھیلے جتنے بےوقوف ہیں
ڈگ فورڈنے ایک پریس کانفرنس کے دوران کراؤن رائل کی بوتل نکالی اور سب کے سامنے آہستہ آہستہ اسے انڈیل دیا۔
ساتھ ہی کہا کہ سب کو بھی یہی کرنا چاہیے اور اس کے بجائے اونٹاریو میں بنی ہوئی وِسکی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
ڈیایجیو کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی کینیڈا میں "اہم موجودگی” رکھے گا، جیسے کہ جی ٹی اے میں ہیڈ آفس اور ویئرہاؤس، اور مینٹوبا اور کیوبیک میں بوتلنگ و ڈسٹلنگ کی سہولیات۔
کمپنی نے مزید کہا کہ کراؤن رائل اب بھی کینیڈا میں تیار کی جائے گی اور کینیڈین مارکیٹ کے لیے بننے والی بوتلیں کینیڈا ہی میں بوتل بند ہوں گی۔
فورڈ نے بتایا کہ انہوں نے کمپنی سے پوچھا تھا کہ کیا کوئی ترغیب (incentives) دے کر نوکریاں بچائی جا سکتی ہیں، لیکن کمپنی نے انکار کر دیا۔
اس پر فورڈ نے خبردار کیا آپ نے میرے لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے، میں بھی آپ کو نقصان پہنچاؤں گا۔”انہوں نے کہا کہ اصل تکلیف فروری میں سامنے آئے گی جب یہ ملازمین اپنی تنخواہ سے محروم ہوں گے۔
دوسری طرف، لبرل رہنما جان فریزر نے فورڈ کے اس اقدام کو محض "ڈرامہ” قرار دیا اور کہایہ سب شو ہے، اس سے لوگوں کے گھروں میں کھانا نہیں پہنچنے والا اصل مسئلہ ان کی نوکریاں ہیں۔