281
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اونٹاریو میں یکم اکتوبر سے کم از کم اجرت میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ کم از کم اجرت اب گھٹ کر $16·55 فی گھنٹہ ہو جائے گی۔
اونٹاریو میں اس وقت کم از کم اجرت $15·50 فی گھنٹہ ہے اور اس میں 6·8 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اضافے کا مطلب یہ ہوگا کہ کم از کم اجرت حاصل کرنے والے اور ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرنے والے کو کم از کم 2200 ڈالر سالانہ کا فائدہ ہوگا۔
دریں اثنا، مزدوروں کے وکلاء اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اونٹاریو حکومت کو کم از کم اجرت کو بڑھا کر $20 فی گھنٹہ کرنا چاہیے۔ اونٹاریو لیونگ ویج نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے کے کئی حصوں میں اجرت $19 تک اور گریٹر ٹورنٹو ایریا میں $23 سے زیادہ ہے۔