اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) اوپیک کے اتحادی ممالک اورسعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا۔
اوپیک ممالک 1.15 ملین بیرل تیل کم کریں گے، اوپیک ممالک نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یکم مئی سے تیل کی پیداوار میں 500,000 بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے۔ اوپیک اور اتحادیوں نے جولائی، اگست میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اوپیک کے ارکان متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق اور الجزائر نے بھی تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پـڑھیں
ای سی سی اجلاس، تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور پیداوار کے لیے لیز میں توسیع کی منظوری
عراق تیل کی پیداوار میں 211,000 بیرل، متحدہ عرب امارات 144,000 بیرل، کویت 128,000 بیرل، الجزائر 48,000 بیرل اور عمان 40,000 بیرل یومیہ کم کرے گا اور یہ کمی اس سال کے آخر تک جاری رہے گی۔ سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی اوپیک اور غیر اوپیک رکن ممالک کے ساتھ مل کر کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
البرٹا کی تیل کی پیداوار بڑھ رہی ہے
دوسری جانب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی فیصلے سے عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہو جائے گا، سعودی عرب کے فیصلے سے ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتیں پہلے ہی بلند ہیں۔