اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 2 بچے بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے جس میں دو جوان زخمی ہوئے تاہم بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔
224