تربت کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے ہوشاب روڈ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل نگرانی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، سیکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانے تک پہنچایا گیا

جب کہ دہشت گردوں کے فرار ہونے کے تمام راستے مکمل طور پر بند کرد ئیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے آتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فورسز قوم کی حمایت سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com