اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 27 فروری کو پاکستانی عوام یقیناً سرپرائز ڈے کے طور پر یاد کرتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہوا جسے آج 4 سال مکمل ہو گئے۔
آج سے 4 سال قبل پاکستان پر حملے کی صورت میں بھارت کو نہ صرف منہ کی کھانی پڑی بلکہ یہ دن پاکستانی قوم کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔27 فروری 2019 کو پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے بزدلانہ حملے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے دلیری سے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 اور سخوئی 30 طیاروں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا، یہی نہیں، آزاد کشمیر میں پیراشوٹ کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاک فوج نے پکڑ لیا اور پھر خیر سگالی کے جذبے کے تحت رخصت کیا۔آج بھی بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، طیارے کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہے۔