اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔.
ایک انٹرویو میں یشما گل نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری میں اب تک کی اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میں مسلسل محنت سے کامیابی حاصل کر رہی ہوں، ہر کام میں کامیابی کے لیے محنت اور عزم ضروری ہے، سفارش کا دور ختم ہو چکا ہے، اب ہنر اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری میں دستیاب ٹیلنٹ دنیا میں بے مثال ہے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ سخت محنت اور عزم کے بغیر کامیابی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، اس لیے نئے آنے والوں کو اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔.
اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے یشما گل نے کہا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں اور میرا دل وقت روکنا چاہتا ہے لیکن تمام انسانی خواہشات پوری نہیں ہوتیں۔.