ظلم کی مخالفت،ظالم سے دشمنی رکھیں گے،ایرانی صدر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی صدر پزشکیان کہ ان کی خارجہ پالیسی کا محور امن اور دنیا کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہے، ایران کسی کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتا تاہم کسی بھی ظلم کی مخالفت کرے گا اور ظالم سے دشمنی رکھے گا۔صدر  اور ان کی نئی کابینہ کے ساتھ پہلی ملاقات کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صدر پرشکیان کی حکومت پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کے اعلیٰ ترین معیارات حاصل کرے اور AI سائنسز میں اپنا بنیادی ڈھانچہ بنائے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران ماضی میں قالین اور تیل کے لیے جانا جاتا تھا لیکن آج سائنس، علاقائی طاقت اور اسٹریٹجک گہرائی کے لیے جانا جاتا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دنیا کے ممالک پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت بہت اہم معاملہ ہے اور یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے ایران کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا کے موقع پرست اور اقتدار حاصل کرنے کے خواہشمند مصنوعی ذہانت کا ادارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ دوسرے ممالک اس میدان میں ترقی نہ کر سکیں۔سائبر سپیس کے بارے میں آیت اللہ خانی نے کہا کہ یہ بے قابو ہے، اس سلسلے میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، ورنہ یہ خطرہ بن جائے گا۔اس موقع پر صدر نے مغربی ممالک کی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ اگر ایران اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرتا ہے تو امریکی پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یورپیوں نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھول دیں، متحد ہو کر ایک کرنسی کو اپنایا لیکن ہم مسلمان اپنے درمیان دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔صدر مملکت نے مسلم ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان امن قائم ہونا چاہیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca