غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث وزیراعظم حسینہ واجد کے پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کا واضح امکان ہے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے، نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بنگلہ دیش میں کل الیکشن،اپوزیشن کابائیکاٹ،حسینہ واجدپھروزیراعظم بننےکوتیار
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ میں الیکشن سے قبل پرتشدد واقعات کے دوران 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھوں کو آگ لگا دی گئی جب کہ جمعہ کو مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرایا اور 7 ارکان کو گرفتار کرلیا جب کہ اپوزیشن نے الزامات کو مسترد کردیا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔