نو مئی کیس میں سزا،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد بھچر، اعجاز چوہدری ، احمد چٹھہ نااہل قرار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے تین عوامی نمائندوں کو نااہل قرار دے دیا ہے، جن میں سینیٹر اعجاز چوہدری، رکنِ قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور رکنِ صوبائی اسمبلی احمد خان بھچر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزا پانے کے بعد یہ تینوں عوامی نمائندے اب رکنیت کے اہل نہیں رہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے، جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دے دیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے منتخب ہونے والے احمد چٹھہ کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی سے رکن اسمبلی احمد خان بھچر بھی اسی بنیاد پر نااہل قرار دیے گئے۔الیکشن کمیشن کے ان فیصلوں کے نتیجے میں یہ تینوں نشستیں اب باضابطہ طور پر خالی ہو چکی ہیں، اور ان پر جلد ہی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ نئے عوامی نمائندے منتخب ہو سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔