خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعلی کا متفقہ امیدوار لانے کے لئے مشکلات کا شکار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں وزارتِ اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار لانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار لانے کی خواہش رکھتی ہے، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی اس عہدے کے لیے متحرک ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے قیام کے لیے مختلف سیاسی رہنماؤں کے درمیان رابطے تیز ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزبِ اختلاف آج جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاکہ مشترکہ امیدوار پر اتفاقِ رائے قائم کیا جا سکے۔ گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر خیبر پختونخوا اور مولانا عطاالرحمان سے سیاسی مشاورت کی تھی۔ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ تمام جماعتیں مشاورت کے بعد ایک ہی متفقہ امیدوار کے نام پر اتفاق کریں۔

ادھر مستعفی وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آج شام اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے، جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ توقع ہے کہ علی امین گنڈا پور اجلاس سے الوداعی خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہونے والے تھے تاہم قریبی ساتھیوں کے مشورے پر انہوں نے جانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ وہ آج خطاب کے بعد باضابطہ طور پر روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ وکیل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ دنوں تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے وزارتِ اعلیٰ کا استعفیٰ طلب کر کے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِاعلیٰ نامزد کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں