اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اپوزیشن جماعتیں ہاکی کینیڈا کے لیے وفاقی فنڈنگ بحال کرنے کے فیصلے پر احتجاج کر رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قبل از وقت ہے اور متاثرین کے تحفظ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
ہاکی کینیڈا کے بورڈ نے جج کی سفارش پر استعفیٰ دے دیا
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 22 جون 2022 کو وزیر کھیل پاسکل سینٹونگ نے متنازعہ ہاکی کینیڈا کی وفاقی فنڈنگ روک دی تھی۔ لیکن اتوار کو کینیڈا کی خواتین ہاکی ٹیم کے امریکہ کے خلاف فائنل میچ سے عین قبل وزیر کھیل نے ہاکی کینیڈا کے لیے وفاقی فنڈنگ کی بحالی کا اعلان کیا۔
ہاکی کینیڈا نے اسپانسرز کی واپسی کے بعد ہنگامی اجلاس بلایا
اس پر کنزرویٹو ایم پی کیون وا نے کہا کہ وہ بہت حیران ہیں کہ وزیر کھیل نے ایسا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کینیڈا نے ابھی تک وہ تمام شرائط پوری نہیں کیں جو فنڈنگ کی بحالی کے لیے ضروری تھیں۔ کسی حد تک انہوں نے اس سمت میں قدم اٹھایا ہے لیکن ہاکی کینیڈا کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ اتنی جلدی فنڈنگ بحال کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
این ڈی پی کے ایم پی پیٹر جولین نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جلد بازی میں لیا گیا ہے۔ ہاکی کینیڈا نے ابھی تک تمام شرائط پوری نہیں کی ہیں تو اتنی جلدی فنڈنگ شروع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔