رانا ثنا ء کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اینٹی کرپشن عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اینٹی کرپشن حکام نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی کہ انہیں گرفتار کر رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

تاہم عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔