تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے کمرشل سرگرمیاں روکنے کے حکم پر عمل درآمد کریں، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کریں
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نجی اداروں اور بینکوں کو ہفتے میں دو دن گھر سے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے، گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤسز کو مسمار کیا جائے۔
عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو آلودگی پھیلانے والے ڈی سیل کیے گئے صنعتی یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔