اعظم سواتی کے خلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

اردو و رلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)بلوچستان ہائی کورٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

 

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست پر سنایا۔
انہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ صوبے میں سینئر سیاستدان کے خلاف درج مقدمات کو ختم کر دیا جائے۔
سماعت میں اعظم سواتی کے وکیل نصیب اللہ ترین اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔۔

متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا 

اس ہفتے کے شروع میں ہائی کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا تھا جب ان کے بیٹے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت اس کے والد کو رہا کرے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر کو گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کے لئے خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

 

اعظم سواتی کے کیس میں انصاف کہاں ہے ؟؟عمران خان

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com