اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہا ئوس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کیس سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سرور روڈ تھانے کے مقدمہ نمبر 96/23 سے ان کا نام نکالنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ نمبر 96/23 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام نکال دیا۔ پولیس کی درخواست پر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعی خرابی کے باعث سروسزہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ماڈل ٹائون ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے سروسز ہسپتال پہنچ گئی تھی۔