160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بحرین کے شاہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بحرین کے تعلیمی اداروں کے نصاب سے اسرائیل عرب تعلقات کے اسباق کو حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق شاہ سلمان آل خلیفہ نے حکم دیا ہے کہ نصاب میں ایسی کوئی تبدیلی نہ کی جائے جو بحرین کی قومی اقدار کے خلاف ہو اور جس سے مذہب اور اس کے بنیادی ارکان کے تحفظ کو نقصان پہنچے۔
بحرین کے بادشاہ کی جانب سے یہ اعلان ناقدین کی جانب سے نصاب میں اسرائیل کی شمولیت اور اسرائیل فلسطین کے متنازع نقشے میں تبدیلیوں کے حوالے سے مسائل اٹھانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم کو یہ یقینی بنانا ہے کہ تعلیمی نصاب قومی ایکشن چارٹر اور آئین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔ دین اسلام ناقابل تسخیر ہے اور اس کا ہر قیمت پر احترام اور تحفظ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ بحرین اور اسرائیل نے ستمبر 2020 میں امریکی ثالثی میں ابراہم معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔