نفرت انگیز مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا کی نگرانی مزید سخت کرنے کا حکم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت نے نفرت انگیز اور مذہبی اشتعال انگیز مواد کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پر سخت نگرانی کا حکم دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کے لیے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پولیس کو مراسلہ جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری فاٹا کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی گردش اور مذہبی اشتعال انگیزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم کو ظاہر کرتی ہیں اور ان سے اشتعال انگیزی کے واقعات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نفرت انگیز اور گستاخانہ مواد کی وجہ سے ملک کو عسکریت پسندی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کسی فرقہ وارانہ فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں بشمول تمام فرقہ پرست تنظیموں اور سوشل میڈیا اور عسکریت پسندی سے وابستہ عناصر کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شعلہ بیان علماءکے اضلاع میں داخلے اور بیان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ اضلاع تک محدود کیا جائے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca