اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے واقعے کے بعد حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس صفدر سلیم شاہد نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔
فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر افراد کی نظر بندی کے احکامات خلاف قانون قرار د ئیے گئے، اس کے علاوہ لاہور، وزیر آباد، جھنگ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور منڈی بہا ئوالدین میں کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات بھی کالعدم قرار دئیے گئے۔ .
گجرات، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی کارکنوں کی حراست کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 9 مئی کے افسوسناک واقعے نے ایک پرامن اور جمہوری ملک کی مسخ شدہ تصویر پیش کی۔ امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی۔ حکومت نے 9 مئی کے واقعے کے بارے میں سوچے بغیر نظر بندی کے لاتعداد احکامات جاری کر دئیے تھے۔
۔