اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں لاہور کینٹ میں شرپسندوں کی جانب سے آرمی کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے سرگرم ہوگئیں۔
لاہور کینٹ میں شرپسندوں نے فوج کے دفاتر پر ملک دشمنوں کی طرح حملہ کر دیاتھا، 9 مئی ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
جناح ہاؤس میں سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، شہداء کی تصاویر کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ جناح ہاؤس میں فوجی دفاتر کو بھی ملک دشمن قرار دے کر نشانہ بنایا گیا۔
لاہور میں شرپسندوں نے فوجی دفاتر بھی نہ چھوڑے، سیاسی رہنماؤں کی ہدایت پر چند شرپسندوں نے فوجی دفاتر پر حملہ کر کے وہاں موجود سامان اور دیگر چیزوں کو جلا دیا۔
حملے میں دفاتر کے دروازوں اور دیواروں پر کیلیں لگا کر شرپسندوں نے اپنے مذموم عزائم سے ثابت کیا کہ یہ حملہ دراصل وطن عزیز اور اس کے محافظوں کے خلاف ملک دشمنی میں کیا گیا تھا۔
حملہ آوروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اعلیٰ سطحی قانون نافذ کرنے والی ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔