اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری عام صارفین پر بوجھ ہے۔نگران وزیر توانائی محمد علی نے نگرا ن وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔
وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، 589 ارب کی بجلی چوری یا بل ادا نہیں کیے جا رہے، آئی پی پیز کی استعدادی ادائیگیوں میں فوری کمی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہر علاقے میں مختلف سطحوں پر بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری یا بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دوسرے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے، بجلی چوری جرم ہے جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی جاتی ہے
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک سٹی تھیفٹ کنٹرول ایکٹ پر کام کر رہا ہے، ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، قانون بننے کے بعد خصوصی عدالتوں کے ذریعے بجلی چوروں کو سزائیں دی جائیں گی۔
نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں ڈرافٹ تیار کر کے منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا، ہمارا ہدف 589 ارب کی بجلی چوری کو کم سے کم کرنا ہے۔
نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ 589 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے یا بل ادا نہیں کیے جا رہے، ہر علاقے میں الگ الگ سطح پر بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری یا بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔ . .