اوٹاوا میں مقیم ہائی کمشنر پاکستان محمد سلیم کی سینٹ کٹس و نیوس کی گورنر جنرل سے ملاقات، اسناد پیش کیں

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ہائی کمشنر آف پاکستان محمد سلیم نےباسےٹیر میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک رسمی تقریب کے دوران سینٹ کرسٹوفر (سینٹ کٹس) و نیوس کی گورنر جنرل ڈیم مارسلا اے لبرڈ، GCMP، JP کو اپنی اسناد پیش کیں۔

تقریب کے دوران ہائی کمشنر سلیم نے گورنر جنرل اور سینٹ کٹس و نیوس کے عوام کو پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے پرخلوص مبارکباد اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔
انہوں نے سینٹ کٹس و نیوس کے ساتھ متحرک اور مستقبل بین تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کو باہمی فائدے کا حامل قرار دیا۔
ہائی کمشنر سلیم جو اوٹاوا، کینیڈا میں مقیم ہیں، سینٹ کٹس و نیوس کے لیے پاکستان کے غیر مقیم ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے پاکستان اور سینٹ کٹس و نیوس کے درمیان سفارتی تعلقات جنوری 2024 میں قائم ہوئے تھے۔ ہائی کمشنر سلیم اس فیڈریشن کے لیے مقرر ہونے والے پہلے پاکستانی سفیر ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئے قائم شدہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، ترقیاتی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسناد کی پیشکش دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور آئندہ برسوں میں گہرے تعاون کی راہ ہموار کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔