اوٹاوا قتلِ عام کے متاثرہ خاندان کو امیگریشن میں مشکلات،حکومت سے مدد کی درخواست

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اوٹاوا میں گزشتہ سال پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے کے بعد، مقتول خاتون کے شوہر دھنوشکا وکرما سنگھے کے بھائی اور والد اب امیگریشن کے مسائل میں پھنس گئے ہیں اور وہ کینیڈا کی وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

یہ سانحہ مارچ 2024 میں پیش آیا جب فیبریو ڈی زوئیسا نے اوتاوا کے ایک ٹاؤن ہاؤس میں اپنی بیوی درشانی اکنائیکے، ان کے چار بچوں جن میں صرف دو ماہ کا شیرخوار بچہ بھی شامل تھا اور ایک خاندانی دوست، گامنی امرکون کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔
عدالت نے گزشتہ ہفتے ڈی زوئیسا کو عمر قید کی سزا سنائی، جس کے بعد متاثرہ خاندان کے لیے ایک نیا باب کھل گیا ہے مگر انصاف کے ساتھ ساتھ اب انہیں امیگریشن کے عمل میں تاخیر کا بھی سامنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹرینڈی ایڈز،مونٹریال کےمسلم صدراورہیلوواسٹریٹ قتل،کینیڈا کےدہل ہلادینےوالےتاریخی واقعات
دھنوشکا، جو اس حملے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچ گئے، نے ہمدردانہ بنیادوں پر مستقل رہائش کے لیے درخواست دی تھی یہ درخواست تقریباً ایک سال پہلے اصولی طور پر منظور کر لی گئی تھی، لیکن اس کے بعد سے انہیں کوئی اطلاع یا پیش رفت موصول نہیں ہوئی۔
ان کے والد اور بھائی، جو قتلِ عام کے بعد سری لنکا سے کینیڈا آئے تاکہ دھنوشکا کی مدد کر سکیں، نے بھی مستقل رہائش کی درخواستیں جمع کرائیں مگر انہیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا دھنوشکا کے بھائی نے حکومت سے اپنی عارضی رہائشی اجازت نامے کی توسیع کی درخواست کی ہے تاکہ وہ کینیڈا میں کام جاری رکھ سکیں۔
حکومت نے ان کی بیوی اور بیٹی کے ویزے کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، جس سے وہ گھر والوں سے دور اور ذہنی دباؤ میں ہیں متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈین حکام سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ انہیں رہائش اور روزگار کا استحکام دیا جائے تاکہ وہ اس سانحے کے صدمے سے نکل کر اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں