ڈکیتی میں ملوث دو مشتبہ افراد کی تلاش،اوٹاوا پولیس کی عوام سے تعاون کی اپیل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اوٹاوا پولیس سروس شہر کے مشرقی حصے میں پیش آنے والی ایک ڈکیتی کے معاملے میں پولیس کو دو مشتبہ افراد کی تلاش، عوام سے تعاون کی اپیل

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 8 جون کو تقریباً دوپہر 1:30 بجے پیش آیا۔ دو مشتبہ افراد سینٹ جوزف بلیوارڈ کے 2000 بلاک میں واقع ایک اسٹور میں داخل ہوئے۔ دونوں افراد نے اسٹور سے سامان چوری کرنا شروع کیا ، جب کہ ان میں سے ایک نے اسٹور کے عملے کے ایک رکن کو دھمکیاں بھی دیں واقعے کے بعد، دونوں مشتبہ افراد پیدل موقع واردات سے فرار ہو گئے۔پولیس نے مشتبہ افراد کو سفید فام مرد اور سفید فام عورت کے طور پر شناخت کیا ہے ، مرد نے سرمئی ہوڈی ، سرمئی سویٹ پینٹ ، سفید رنگ کے شوز جبکہ خاتون نے سیاہ رنگ کی ٹورنٹو ریپٹرز ہوڈی، سبز بیس بال کیپ کالی پینٹ اور سفید رنگ کے شوز پہن رکھے تھے

اوٹاوا پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مشتبہ افراد کے حلیے کی تفصیلات جاری کی ہیں اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی ان افراد کو پہچانتا ہو یا واقعے سے متعلق کوئی معلومات رکھتا ہو تو وہ فوری طور پر اوٹاوا پولیس سروس سے رابطہ کرے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں عوام کا تعاون نہایت اہم ہوتا ہے تاکہ ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور کمیونٹی کو محفوظ رکھا جا سکے۔اگر آپ کے پاس اس واقعے یا مشتبہ افراد سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو برائے کرم اوٹاوا پولیس کی درج ذیل ہیلپ لائن یا ٹپس لائن پر رابطہ کریں ، اوٹاوا پولیس نان ایمرجنسی لائن 613-236-1222،ٹپس لائن (گمنام اطلاع کے لیے): Crime Stoppers – 1-800-222-TIPS (8477)

اوٹاوا کے مشرقی علاقے میں ڈکیتی کا واقعہ پولیس کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے عوام کی مدد ضروری قرار دی گئی ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ شہریوں کے تعاون سے یہ کیس جلد حل ہو جائے گا اور مجرم قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com