401
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز !سرپرست اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، رانا نذیر، چوہدری علی اختر، میاں خالد اور دیگر نے شرکت کی اہم امور پر حکمت عملی طے کی گئی۔
ملاقات میں ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہماری توجہ عام آدمی کے مسائل حل کرنا اور غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔