ہمارے نمبر پورے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں،نواز شریف واپسی کیلئے قانونی کور کا انتظار کررہے ہیں، خواجہ آصف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہمارے قانونی تحفظ کا انتظار کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں۔

 

اعتماد کا ووٹ کسی کے مشورے پر لینا ضروری نہیں، آپ خود بھی لے سکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی تحریک انصاف ذلیل ہو کر اسمبلی میں واپس آئی اور اب واپس آئے تو تقریر ان کا حق بنتا ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے دوران حمزہ شہباز ہوتے تو فرق پڑتا، نواز شریف ہماری واپسی کے لیے قانونی کور فراہم کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ رو ز جب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نواز شریف کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ وہ ابھی وطن واپس نہیں آرہے بلکہ مریم نوازکو پاکستان بھیجا جائے گا جو اگلے چند دنوں تک پاکستان آجائیں گی اور پھر اس کے بعد نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا تاہم اب خواجہ آصف کہتے ہیں کہ نواز شریف قانونی کور کا انتظار کررہے جیسے ہی انہیں قانونی تحفظ ملا وہ وطن واپس آجائیں گے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com