حکومت کی اے پی سی میں ہماری پارٹی شرکت کریگی، عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے
سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومتی مؤقف سنے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ امن و امان قومی مسئلہ ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوں گے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے۔
مرنے کے لیے تیار ہوں، کبھی غلام بننے کے لیے نہیں
انہوں نے کہا ہے کہ میں کبھی غلام نہیں رہوں گا، جیل میں مرنے کو تیار ہوں، جب تک زندہ رہوں گا لڑوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف، خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آپریشن عزم استحکام پر تحفظات ہیں جس سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca