جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 600 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 600 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں 150 اور راولپنڈی میں 318 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں، فتح جنگ میں بھی 100 کے قریب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کیا کر رہی ہے؟ سی ڈی اے غیر قانونی سوسائٹیوں کی فہرست جاری کرے، عوام کو اشتہار کے ذریعے غیر قانونی سوسائٹیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
قائمہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں۔
ڈی جی پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پی ای پی اے) فرزانہ الطاف شاہ کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ماحولیاتی رپورٹس طلب کر لی ہیں، ماحولیاتی معیار پر پورا نہ اترنے والی لیگل سوسائٹیز کا این او سی ایک ہفتے میں منسوخ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com