سمندر پار پاکستانی ہماراسرمایہ ہیں،تارکین وطن کے مسائل حل کرینگے ، نواز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تارکین وطن کی نمائندہ جماعت ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے۔
نواز شریف سے سعودی عرب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں مہر عبدالخالق لک جنرل سیکرٹری جدہ، سینئر رہنما عرفان الحسن صدرہ، ڈپٹی سوشل میڈیا ہیڈ زہیب شہزاد کھوکھر اور سیف منظور ملک، مولوی عبدالشکور شامل تھے۔ .
محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، تارکین وطن کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، ہم انہیں حل کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے، وہ پاکستان کی خراب معیشت کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے
وفد کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com