آکسفورڈ اے کیو اے نے پاکستان میں تین نئے لازمی مضامین شامل کرنے کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)آکسفورڈ اے کیو اے نے پاکستان میں تین نئے لازمی مضامین کے نصاب متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل جی سی ایس ای امتحانات کے لیے ایسی تعلیم فراہم کرنا ہے جو جدید تقاضوں اور مقامی تناظر سے ہم آہنگ ہو۔ نئے نصاب میں تنقیدی سوچ، تجزیاتی صلاحیتوں اور امتحانی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ مواد کو عالمی ترقی اور تحقیقی رجحانات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آکسفورڈ اے کیو اے کی ڈائریکٹر سلمیٰ عادل کے مطابق، اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانات اور نصاب کی فراہمی خوش آئند ہے اور یہ پاکستانی اسکولوں کو معیاری تعلیمی وسائل فراہم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت ہے۔

دوسری جانب کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے بھی شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ پہلی مرتبہ اے اور او لیول کے طلبہ کو اپنی آنسر اسکرپٹس آن لائن دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سہولت مکمل طور پر مفت ہوگی اور طلبہ اپنے اسکولوں کے ذریعے اپنی کاپیاں دیکھ سکیں گے۔ اس کے بعد اگر کوئی طالب علم ضروری سمجھے تو اسکروٹنی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

عظمیٰ یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں کیمبرج کے سب سے زیادہ انرولڈ طلبہ رکھنے والا ملک ہے، جن کی تعداد تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر امریکا اور پھر چین، بھارت اور دبئی آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیمبرج کے نصاب کو غیر ضروری مواد سے پاک اور جامع بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ پر بوجھ کم ہو اور وہ صرف ضروری مضامین پر توجہ دے سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔