پاگل خان نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا، ملک برباد کردیا،آصف زرداری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ عمران خان جیسے شخص کو وزیراعظم بنایا جائے گا، ہمیں اگلے دس سال کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

وہاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہم نے جنوبی پنجاب کا کام کیا، جنوبی پنجاب ہماری اپنی سرزمین ہے، ہمارا مقصد ملک اور عوام کی خدمت ہے، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے اتار چڑھا ئو آتے رہتے ہیں، پاگل خان نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا، اس نے ملک کو برباد کر دیا، عمران خان آج بھی ون ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس جگہ جانا چاہتے ہیں جہاں سے انہیں نکالا گیا، فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، اللہ غریبوں کی آواز سنے گا، پاکستان ایک بڑی طاقت بنا رہے گا، آئیے اس کو آگے بڑھائیں
یہ ملک ہم سب کا ہے، دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں، جاپان دیوالیہ ہواہے، امریکہ دیوالیہ ہواہے، کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ وقت آئے گا جب ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ایک وقت میں بھارت کے پاس صرف ایک ارب کے ذخائر تھے، بھارت کو اپنا سونا بیچنا پڑا، ہمارے پاس ڈالر نہیں، دیوالیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لوگ چاہتے ہیں کہ میں یہاں سے الیکشن لڑوں اس پر پارٹی فیصلہ کرے گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com