406
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وادی نیلم کے علاقے چنگان میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے۔
نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چنگن کے مقام پر پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرا اور دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔
اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائی شروع کردی۔کارگو ٹرک بٹراس سے منڈاکرو جا رہا تھا۔