اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سانحہ پہلگام کے بعد بھارتی کے پاکستان پر الزامات اور دھمکیوں کے بعد پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ناقابل تصور ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف نے کہا کہ دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ناقابل تصور ہے۔لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہونے کے بعد اسے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔اس کے علاوہ ڈیموکریٹک کانگریس مین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین نے کہا کہ امریکہ کو ناکامیوں سے بچنے کے لیے ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔