پاک بھارت تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے،اپنے معاملات خود حل کریں،ٹرمپ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں۔.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو جانتے ہیں اور دونوں ممالک کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات کی دیکھ بھال کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں حملے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔.ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دو دہائیوں میں بدترین ہے۔.
صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنازعہ کشمیر کی تاریخ سے لاعلم دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے اس تنازع کو 1500 سال پرانا قرار دیا۔.
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان خود کشمیر کے تنازع کو حل کریں گے اور وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے بہت قریب ہیں۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔