لاہور لینڈنگ نہ ہوسکی،پاکستان ایئر لائنز کا طیارہ بھارتی حدود میں داخل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 سعودی شہر دمام سے لاہور آرہی تھی کہ تیز بارش کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کر سکی۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باعث پرواز لاہور ایئرپورٹ سے ملتان کی طرف موڑ رہی تھی کہ کپتان بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے بھارتی فضائی حدود میں داخلے سے متعلق بھارتی ایوی ایشن حکام کو آگاہ کیا اور انہوں نے پرواز کا رخ موڑنے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد کپتان کو ملتان ایئرپورٹ کی طرف موڑنے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعد ازاں پرواز ملتان ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com