اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعود شکیل کے 94 اور امام الحق کے 60 رنز کے باوجود پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مہمان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ ا نگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم چوتھے دن دوسری اننگز میں 328 رنز بنا کر آ ئوٹ ہوگئی
ملتان ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم 202رنز پر آئوٹ ، انگلینڈ کو 181 رنز کی برتری
محمد نواز اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ تاہم شکیل لنچ سے پہلے چلتے بنے
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے دن اننگزشروع کی تو اسے 157 رنز درکار تھے جونہ بن سکے اور یوں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی
راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے ہرا دیا
جو کہ 17 سال بعد پاکستان میں انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ بھی تھا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی خاص بات جادوگر اسپنر ابرار احمد کی234 رنز کے عوض 11 وکٹیں تھیں۔