اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور سٹریٹجک پارٹنرشپ سمیت مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے چین کے پیپلز گریٹ ہال میں ملاقات کی اور معیشت اور سرمایہ کاری میں وسیع البنیاد تعاون پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم اور صدر شی جن پنگ نے اپنے ملکوں کے درمیان ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف، جو دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچے، چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی تاریخی 20 ویں نیشنل کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنماؤں میں شامل ہیں جس نے شی جن پنگ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔