اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان سینٹ میں ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے.
پاکستانی سفارتخانے اور روس کی جانب سے 27 ویں سینٹ کے موقع پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF)، پاکستان اور روس نے 7 جون 2024 کو ریلوے کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے.
اس مفاہمت نامے کے ذریعے دونوں ممالک کا مقصد ریلوے اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کو جدید بنانے کے مواقع کی تلاش اور تعاون کرنا ہے.
اس مفاہمت نامے کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا جبکہ اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور اس کی سہولت فراہم کرنا ہے.
66