ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے متحد ہیں۔
استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے چار ملجم کارویٹ بحری جہاز پی این ایس خیبر میں سے تیسرے کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدراستنبول شپ یارڈ نے کہا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا بنیادی ستون ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان میں بے مثال سیلاب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے اس مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی۔
یہ کہتے ہوئے کہ پاکستانی ترک ماہرین مشترکہ منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔