معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویب سیریز کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔
عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "سلطان صلاح الدین ایوبی ایک ممتاز اور بہادر جنگجو تھے جو مصر اور شام کے پہلے سلطان بنے”۔
سیریز کی نشریات کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ‘اس ماہ 13 نومبر سے صلاح الدین ایوبی سیریز کی نشریات شروع ہو رہی ہیں، یہ سیریز ہر پیر کو رات 9 بجے ٹی آر ٹی پر نشر کی جائے گی
واضح رہے کہ نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے یروشلم کو فتح کیا تھا۔
Sultan Eyubbi, the distinguished warrior who became the first sultan of Egypt and Syria. Starting November 13th, the Selahaddin Eyyubi series premieres on TRT every Monday at 9 PM.#TRTseries #comingsoon pic.twitter.com/7drXB9nfOL
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) November 4, 2023
سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترک اداکار اوور گونیش ادا کر رہے ہیں جب کہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
تاریخی ویب سیریز کے لیے ایک بڑا سیٹ نصب کیا گیا ہے جس میں 200 ایکڑ پر پھیلے قدیم شہر دمشق کا مکمل نظارہ کیا گیا ہے۔