افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے عارضی سیز فائر کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہےترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان عبوری انتظامیہ کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا جو آج شام 6 بجے سے مؤثر ہوگا اور 48 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس دوران فریقین تعمیری بات چیت کے ذریعے پائیدار حل کی کوشش کریں گے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں افغانستان کی جانب سے بھاری جانی نقصان ہوا جس کے بعد افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کی تھی

ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع چمن میں پاک فوج نے افغان طالبان اور ان سے منسلک شدت پسند گروہوں کے حملے ناکام بنا دیے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے علی الصبح تین مختلف مقامات پر حملے کیے جن کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران دیہات اور عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ جوابی کارروائی میں متعدد عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے

مزید یہ کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب سے اب تک 200 سے زائد جنگجو مارے جا چکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی بتائے جاتے ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔