قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت جائیگی،پاکستان کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) حکومت نے ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے نہیں ملانا چاہیے اور بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی کھیلوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے جب کہ بھارت کا رویہ ہمیشہ جانبدارانہ رہا ہے، بھارت نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر گہری تشویش ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com