پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری،سندھ حکومت الرٹ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں جاری سیلاب کے دوران چنیوٹ میں بھی پاک فوج کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن فعال ہیں۔ جھنگ، چنیوٹ اور گردونواح میں پاک فوج کے دستے سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ ریسکیو کیے جانے والے افراد میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین شامل ہیں، اور متاثرین پاک فوج کی خدمات کو سراہ رہے ہیں۔

سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر صوبائی حکومت نے فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل متحرک کر دیا ہے اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ گڈو بیراج پر اپ اسٹریم آمد 3 لاکھ 22 ہزار 819 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 7 ہزار 956 کیوسک ہے، جبکہ سکھر بیراج پر آمد 3 لاکھ 3 ہزار 480 اور اخراج 2 لاکھ 52 ہزار 110 کیوسک ہے۔ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 844 اور اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 739 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ سیل، محکمہ آبپاشی، پی ڈی ایم اے، صحت اور لائیو اسٹاک کے تمام افسران کنٹرول روم میں موجود ہیں، اور سندھ فلڈ کنٹرول روم اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ سندھ میں 102 کمزور مقامات کی نشاندہی کر کے مشینری اور ایمرجنسی مواد وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔ تریموں سے پنجند تک پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 93 ہزار 159 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں سیلاب کے دوران گڈو بیراج کی جانب پانی کا بہاؤ تیز ہے، اور خدشہ ہے کہ متاثرہ آبادی کا 40 سے 50 فیصد ریلیف کیمپوں میں منتقل ہو جائے گا۔ سندھ میں ریلیف کیمپوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر 021-99222967 اور 021-99222758 جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور ادویات کی 24 گھنٹے دستیابی، 192 سرکاری اور مجموعی طور پر 272 ریلیف کشتیوں کی فراہمی، اور سکھر تا گڈو بیراج میں 515 ریلیف کیمپ اور 300 لائیو اسٹاک کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ حساس اضلاع سکھر، لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد، دادو اور جامشورو کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔