پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا، ترجمان پاک فوج

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بناتے ہوئے نہ صرف مؤثر دفاع کیا بلکہ قوم سے کیا گیا ہر وعدہ بھی پورا کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری، سلامتی اور عوام کے اعتماد کی محافظ ہیں، اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو وعدہ ہم نے عوام سے کیا تھا — کہ وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے — وہ پورا کر دکھایا۔ اُن کے مطابق، پاک فوج نے جدید حربی حکمت عملی، تکنیکی مہارت، اور جوانوں کے حوصلے سے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج اور عوام کے درمیان رشتہ محض اعتماد کا نہیں بلکہ ایک جذبہِ قربانی کا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی حمایت ہی افواجِ پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ ایک اہم میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے مؤثر اور بروقت ردعمل کے طور پر "آپریشن بنیان مرصوص” کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔
میڈیا بریفنگ میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کی موجودگی نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کے خلاف متحد، منظم اور بھرپور تیاری کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا:”ہم دشمن کو یہ باور کرانا چاہتے تھے کہ پاکستان کی فضائی، بحری اور زمینی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔”
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے دراندازی اور اشتعال انگیزی کا جواب صرف دفاعی نہیں بلکہ حکمتِ عملی کے تحت جارحانہ دفاع تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہر کامیابی میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی دعاؤں کا عمل دخل ہے۔”اللہ کے شکرگزار ہیں کہ اس نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ ہماری کامیابی صرف عسکری فتح نہیں بلکہ قوم کے حوصلے کی جیت بھی ہے۔”
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد کیا ہے، اور یہی عوامی تائید ہمارے حوصلے کی اصل طاقت ہے۔”یہ آپریشن ہماری پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی یکجہتی کی مثال بن گیا ہے۔ ہم ہر پاکستانی کے محافظ ہیں، اور ہر وقت چوکس ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com