پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،ریڈ زون میں گشت

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، پاک فوج کے دستے ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے تھے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پاک فوج کے جوان بھی تھے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جوانوں کا مورال بلند ہے، آئی جی اور جوان بھی بیدار ہیں، اس وقت سب سے اہم چیز ایس ای او کانفرنس ہے، مختلف بین الاقوامی وفود ہمارے پاس آرہے ہیں
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اب میں ان کی نیت صاف دیکھ رہا ہوں، ان کا مقصد بڑے واقعے کو سبوتاژ کرنا ہے، اس وقت پولیس، ایف سی، رینجرز اور آرمی سب موجود ہیں، جب وزیراعلیٰ کے پی ہماری حدود میں پہنچیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔