113
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے مشکائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا.
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز قوم کی حمایت سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی اور امن کے عمل کی اجازت نہیں دیں گی بلوچستان میں استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے والوں کو ختم کر کے دم لیں گے ۔