154
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزا سنائی، دونوں ریٹائرڈ افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزا کے طور پر 21 نومبر 2023 سے ریٹائر ہونے والے دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں