99
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن کرکے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور چند زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران 4 جوان بھی شہید ہوئے، حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے مقابلہ کیا۔